• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی یمن: اسپتال پرفضائی حملہ، 15افراد ہلاک،20 زخمی

Air Strike In North Yemen By Saudi Alliance Forces On Hospital 15 Dead A
سعودی اتحادی افواج کے شمالی یمن کے اسپتال پر فضائی حملے میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے۔ اقوام متحدہ نے یمن میں شہریوں اور بچوں کی ہلاکت پر سعودی اتحادی افواج کے تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

یمن کے دارالحکومت صنعا کے اسپتال پر سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں تین ڈاکٹرز سمیت پندرہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں تین غیر ملکی ڈاکٹرز بھی شامل ہیںجبکہ اسپتال کا شعبہ حادثہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

یمنی حکام کے مطابق اسپتال کو ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈر کے زیرانتظام چلایاجارہاہے۔ گزشتہ ایک سال میں ایم ایس ایف کے زیرانتظام اسپتالوں پر4فضائی حملےہوچکےہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جرنل بان کی مون نے صعدہ میں 13 اگست کو سعودی اتحادی افواج کی جانب سے اسکول پر کیے گئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ حملے میں دس بچے ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نے تمام جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بین القوامی انسانی قوانین اور انسانی حقوق کی مزید خلاف ورزیاں روکنے اور شہریوں کے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ بان کی مون نے سعودی عرب اور یمن کے تنازعہ کو جلد از جلد مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ۔
تازہ ترین