• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے صارفین کیلئے مجموعی میٹرنگ متعارف کرایا جائیگا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے صارفین کیلئے مجموعی میٹرنگ متعارف کرایا جائیگا۔

 عہدیدار کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم سے محروم افراد ریونیو نقصان سے نمٹنے کیلئے فی یونٹ 3 روپے زیادہ ادا کر رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ حکومت ان گھریلو اور تجارتی صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کے بجائے مجموعی میٹرنگ متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے جو بجلی کے یونٹوں کا تبادلہ ختم کرکے سولر سسٹم پر منتقل ہو گئے ہیں۔

 اعلیٰ اور متوسط ​​طبقے نے اپنی چھتوں پر سولر سسٹم لگالئے ہیں لیکن اس عمل کی وجہ سے جو لوگ ابھی تک سولر سسٹم سے قاصر ہیں وہ ریونیو میں ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے لیے فی یونٹ 3 روپے زیادہ ادا کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید