رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور میں دکان کے باہر سوئے ہوئے شخص کو جلانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم افراد نے دکان کے باہر سوئے شخص پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔