پاکستانی اداکارہ صنم سعید فلمی دنیا کے معروف فیسٹیول کانز میں اپنا ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔
صنم سعید کو ساؤتھ ایشین وومن ایکسیلنس ان سنیما آرٹس کے پہلے اعزازی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔
اسی حوالے سے صنم سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانز میں ’بیگم شمیم آراء‘ کی لیگیسی ساتھ لے کر جا رہی ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی ماڈل روما ریاض بھی عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
اس سے قبل 2018 میں ماہرہ خان کانز ریڈ کارپٹ پر ڈیبیو کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنی تھیں۔