• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ ایران پر حملے سے پیچھے کیوں ہٹے، اسرائیلی صحافی کا بڑا انکشاف

امریکی صدر ایران پر حملے سے پیچھے کیوں ہٹے، امریکی نشریاتی ادارے سے منسلک اسرائیلی صحافی براک ریوڈ نے بڑا انکشاف کردیا۔ 

براک ریوڈ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران سعودیہ، قطر اور امارات کے رہنماؤں سے بات کی تھی، دوحہ، ابوظبی اور ریاض تینوں ہی نے صدر ٹرمپ کو مشترکہ پیغام دیا تھا کہ مذاکرات کو موقع دیں، تینوں ممالک نےکہا ایران پرحملہ ہوا تو قیمت ہمیں چکانا پڑے گی۔ 

صحافی کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کے حامی اپنے ساتھیوں کو بھی اس صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ خلیجی ممالک ردعمل میں اپنی آئل اینڈ انرجی تنصیبات کی تباہی نہیں چاہتے۔

اس سے پہلے امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے لیڈروں کے یہ کہنے پر ایران پر حملہ روکا کہ مذاکرات ہورہے ہیں اور ایران سے ڈیل کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید