• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز سے قبل قومی ایتھلیٹس کیمپ سے محروم، فائقہ ریاض کا اظہارِ تشویش

اولمپین فائقہ ریاض---فائل فوٹو
اولمپین فائقہ ریاض---فائل فوٹو 

کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی ایتھلیٹس تاحال کیمپ سے محروم اور انفرادی ٹریننگ پر مجبور ہیں جبکہ اولمپئین فائقہ ریاض پنجاب اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

فائقہ ریاض نے اس معاملے پر کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ابھی تک یہ بھی علم نہیں کہ پاکستان کی نمائندگی کون کون کرے گا، کامن ویلتھ گیمز میں اب چند دن ہی رہ گئے ہیں لیکن ہمارا کیمپ تک نہیں لگا۔

فائقہ ریاض کے مطابق کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت ٹریننگ کر رہے ہیں اور انہیں کسی قسم کا کیمپ فراہم نہیں کیا گیا، شدید گرم موسم میں روزانہ گھر سے دور ٹریننگ کے لیے آنا پڑتا ہے جبکہ نہ تو کیمپ میسر ہیں اور نہ ہی مقابلوں میں شرکت کے مواقع ملتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسی صورتِ حال میں ہم کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز کے لیے میری تیاری نیشنل گیمز سے جاری ہے جبکہ ایشین بیچ گیمز میں میری انفرادی کارکردگی بھی اچھی رہی تھی۔

فائقہ ریاض نے کہا کہ میں کامن ویلتھ گیمز میں 100 میٹر ریس میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گی۔ 

ان کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز سے بڑا ایونٹ ہے اور مجھے امید ہے کہ اس ایونٹ میں بھی میرا نام شامل ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید