• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 616 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 63 ہزار 513 پوائنٹس پر آ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 62 ہزار 895 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 63 ہزار 814 کی بلند سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 62 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہو کر 278 روپے 56 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید