• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا امن معاہدے کے اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایران امریکا امن معاہدے کے اثرات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 2747 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 591 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 70 ہزار 377 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار 519 کی بلند سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 844 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں اس قبل کاروباری دن میں ڈالر 278 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید