• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھنک ٹینک کا شیڈو بجٹ جاری، تنخواہ دار طبقے اور کاروباری شعبے کیلئے بڑی تجاویز

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے اکنامک پالیسی اور بزنس ڈیولپمنٹ تھنک ٹینک نے نیا شیڈو بجٹ جاری کر دیا۔

 شیڈو بجٹ میں کاروباری لاگت کم کرنے، ٹیکس نظام میں اصلاحات اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی متعدد تجاویز پیش کی گئی ہیں، جو احمد نواز سکھیرا کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 29 فیصد سے کم کر کے 25 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ بینکوں کے علاوہ تمام کاروباری شعبوں پر عائد سپر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

شیڈو بجٹ میں انٹر کارپوریٹ ڈیوڈنڈ پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے اور کاروبار کرنے کی لاگت کم کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

تنخواہ دار طبقے کے لیے بھی بڑی تجاویز سامنے آئی ہیں، سفارشات میں کہا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ انکم ٹیکس شرح 35 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کی جائے، جبکہ سالانہ 8 لاکھ روپے تک تنخواہ حاصل کرنے والے افراد کو مکمل ٹیکس استثنیٰ دیا جائے۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی مختلف کیٹیگریز کو 52 سے کم کر کے 32 تک محدود کیا جائے۔

تجارتی خبریں سے مزید