ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، آج سونا فی تولہ 2 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 57 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالرز کمی سے 4530 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔