• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے کبھی لاہور کو غلط نہیں کہا، ہمیشہ کہا کہ لاہور ساڈا دل ہے، مرتضیٰ وہاب

فوٹو: جنگ شعیب احمد
فوٹو: جنگ شعیب احمد 

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب  کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی لاہور کو غلط نہیں کہا، ہمیشہ کہا کہ لاہور ساڈا دل ہے، بلال یاسین کو میری بات بری لگی تو معافی مانگتا ہوں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لاہور میں دورے کے دوران بلاول یاسین سے ملاقات ہوئی، میرا مقصد کسی کی دل آزادی نہیں تھا، وہ اپنے شہر میں اچھا کام کر رہے ہیں، ہم گفتگو نہیں کرتے تو پھر لوگ باتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں، لاہور کا کراچی کے ساتھ موازنہ غیر مناسب ہے۔

کراچی کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ سال شہر سے 98 ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی گئی تھیں، کراچی میں 105 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں،  گزشتہ سال شہر سے 98 ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی گئی تھیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ کا عملہ گلی محلوں سے آلائشوں کو اٹھا رہا ہے، کلیکشن پوائنٹس سے آلائشوں کو لینڈ فل سائٹس منتقل کیا جاتا ہے، میں نے اور ڈپٹی میئر نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر، لیاری، ناظم آباد، گلشن اقبال، سرجانی اور منگھو پیر ٹاؤن کا دورہ کیا، سالڈ ویسٹ کا عملہ گراؤنڈ پر موجود تھا، پچھلے سال24 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو لینڈ فل سائٹس منتقل کیا، تمام کلیکشن پوائنٹس کو آج خالی کرنے سے متعلق ہدایات دی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آلائشیں اٹھانے کے بعد چونے کا چھڑکاؤ اور اسپرے کیا جائے گا، آلائشوں کے ساتھ ساتھ مٹی چارے و دیگر سامان کو بھی اٹھا رہے ہیں، ماضی میں یہ روایات رہی کہ سیوریج لائنوں سے آلائشیں نکلیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ حافظ نعیم نے آج کہا سارا کام ہمارےٹاؤن چیئرمین کر رہے ہیں، میں نے تین سالوں میں بڑی کوشش کی ان کو کوئی دوائی پلا دوں۔

قومی خبریں سے مزید