• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اسٹریٹجک ڈیڈ لاک سے نکلنا چاہتے ہیں، ابراہیم عزیزی

ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اسٹریٹجک ڈیڈ لاک سے نکلنے کے لیے کبھی دھمکیاں دیتے ہیں اور کبھی معاہدے کی اپیل کرتے ہیں، ایران کسی دباؤ میں نہیں آئے گا، نہ اپنی ریڈ لائنز سے پیچھے ہٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو یورینیم افزودگی اور اس کی ملکیت کا حق حاصل ہے۔

ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کی اتھارٹی برقرار رہے گی، پابندیوں کا خاتمہ ایران کا بنیادی مطالبہ ہے۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکرٹری علی باقری نے کہاکہ امریکا ایران بالواسطہ رابطے جاری ہیں، افزودہ یورینیئم ذخائر کا معاملہ امریکا سے جاری مذاکرات میں شامل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق امریکا سے تاحال اتفاق رائے نہیں ہوا، جب تک تمام ایشوز پر مکمل اتفاق نہیں ہوتا سمجھیں گے کوئی بھی چیز طے نہیں ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید