• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 2 ہزار 237 پوائنٹس کا اضافہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 2 ہزار 237 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 73 ہزار 962 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 71 ہزار 545 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 73 ہزار 171 کی بلند سطح تک بھی گیا۔

کاروبار کے پہلے سیشن میں بازار میں 26 کروڑ شیئرز کے سودے 17.25 ارب روپے میں طے ہوئے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے قبل کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 725 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید