ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 74 ہزار 862 روپے ہو گیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 117 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز کم ہو کر 4525 ڈالرز فی اونس ریکارڈ کیا گیا ہے۔