• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں بننا آسان نہیں: اشنا شاہ نے حمل کی مشکلات بیان کر دیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے حمل کے دوران پیش آنے والی جسمانی اور جذباتی مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے اسے زندگی کے مشکل ترین مراحل میں سے ایک قرار دیا ہے۔

اشنا شاہ مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں، مئی 2026ء میں اپنے حمل کی خوشخبری ایک خوبصورت فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کر چکی ہیں، اداکارہ نے اس موقع پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز قرار دیا تھا۔

اداکارہ اس وقت حمل کے تیسرے مرحلے (Third Trimester) میں ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے تجربات مسلسل شیئر کر رہی ہیں، اداکارہ نے بتایا کہ حمل کا سفر ان کے لیے اتنا خوشگوار نہیں رہا جتنا لوگ عموماً تصور کرتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے شدید موڈ سوئنگز، جسم میں سوجن، مسلسل تھکن، مناسب خوراک اور پانی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے، اس کے علاوہ ڈلیوری کے مرحلے کے بارے میں بھی فکرمند ہوں۔

اشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز اور ویڈیوز میں مزاحیہ انداز میں حمل کو اولمپک کھیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جسمانی اور جذباتی طور پر بے حد مشکل مرحلہ ہے، جس کا اندازہ صرف وہی خواتین لگا سکتی ہیں جو اس تجربے سے گزرتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید