• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت کا تمام بجلی صارفین کے میٹرز کو کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا، حق دار صارفین کو سبسڈی ملتی رہے گی۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجلی بلوں پر سبسڈی لینے والوں سے کیو آر کوڈ کے ذریعے تفصیل مانگی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے بجلی سبسڈی ختم نہیں کر رہی، سبسڈی ختم کرنے کی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ بجلی پر سبسڈی لینے والوں کی تعداد 4 سال میں 95 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 15 لاکھ ہوگئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت 2 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار یعنی 86 فیصد گھریلو صارفین کو سبسڈی دی جارہی ہے، سبسڈی کا حجم 199 ارب سے بڑھ کر 423 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید