عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 93 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل اور یو اے ای مربن خام تیل کی قیمتیں بھی بڑھ کر 90 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال، سپلائی سے متعلق خدشات اور عالمی طلب میں اضافے کے باعث سامنے آیا ہے۔