متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ بحالی کو ریڈ لائن قرار دیدیا ہے۔
ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجٹ 27-2026ء کی منظوری کےلیے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ بحالی ہماری ریڈ لائن ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے اجلاس میں یہ معاملہ رکھا گیا،انہوں نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بجٹ سے پہلے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلا کر معاملے پر بات کی جائے گی۔