ایرانی پاسداران انقلاب قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی نے کہا ہے کہ لبنان اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں مزاحمتی محور کو ردعمل پر مجبور کردیں گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محور مزاحمت باب المندب کی بحری ٹریفک کے ساتھ وہی کرسکتا ہے جو صورتحال آبنائے ہرمز کی ہے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت اور امریکی افواج کو خبردار کرتے ہیں، یہ لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ کھوکھلی دھمکی نہیں ہے، ایران فوجی جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔