• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ہیلتھ بجٹ 27-2026ء کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

وفاقی ہیلتھ بجٹ 27-2026ء کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویزات کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز کے لیے 22 ارب روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے، نیشنل ہیلتھ سروسز بجٹ میں لوکل، غیر ملکی فنڈنگ کا تناسب1 ارب 30 کروڑ روپے تجویز کیا گیا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا کہ 20 ارب 70 کروڑ روپے مقامی فنڈز کی شکل میں فراہم کرنے کی تجویز ہے، ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کے لیے 24.3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

مزید کہا گیا کہ 26-2025ء کے بجٹ میں صحت کے لیے 16.5 ارب روپے رکھے گئے تھے جو کٹوتی کے بعد 14 ارب رہ گئے، ہارٹ ریسرچ کے لیے نئے مالی سال بجٹ میں 1.5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جبکہ راولپنڈی اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی کی اپ گریڈیشن کے لیے 1 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید