• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 10 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 10 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بھارتی مالیاتی ڈیٹا بینک نیشنل سیکیورٹیز ڈپازٹری لمیٹڈ کے مطابق بھارت میں کل سرمایہ کاری 7.3 ٹریلین روپے کے ساتھ 2016ء کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی۔

عالمی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی منڈیوں میں اپنی اہمیت کھو چکی ہے، پچھلے 3 سال میں پہلی بار تائیوان اور جنوبی کوریا کی معیشت بھارت سے آگے نکل گئی ہے۔

بلوم برگ نے کہا ہے کہ کئی بھارتی کمپنیوں میں عالمی فنڈز پچھلے 10 سال میں 20 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد رہ گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ سے پیدا ہونے والی مشکلات نے بھارت کا معاشی مستقبل تباہ کر دیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید