مانچسٹر: سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ویپنگ کینسر، دل اور پھیپھڑوں کی بیماری سے منسلک ہزاروں جینز کو تبدیل کرنے کا سبب بنتی ہے۔
تحقیق کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ای سیگریٹ کا باقاعدگی سے استعمال کرنے والے ہزاروں جینز تبدیل شدہ سرگرمیاں متحرک کرتے ہیں جس سے کینسر، دل کی بیماری اور پھیپھڑوں کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ ان میں سے اہم تبدیلی اس وجہ سے نہیں ہوتیں کہ کوئی شخص کتنی ویپنگ کرتا ہے بلکہ وہ کون سا ای سیگریٹ استعمال کرتا ہے یہ اہم ہے۔
پھولوں کے ذائقوں سمیت دیگر مخصوص ذائقوں اور اقسام کیساتھ کئی برانڈ مارکیٹ میں موجود ہیں، مذکورہ برانڈز سگریٹ نوشی چھوڑنے کے طریقے کے طور پر فروخت کیے جاتے ہیں۔
ویپنگ چونکہ نئی ایجاد ہے، اس کا مکمل طویل المدتی صحت پر اثر واضح نہیں مگر یہ ایسے کیمیکل کو متحرک کرتا ہے جو جینز کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
نئی تحقیق میں ویپنگ اور سیگریٹ نوشی کرنے والوں کو بھی شامل کیا گیا، جس کے نتائج کے مطابق پھلوں کے ذائقے 31 فیصد متاثرہ جینز میں تبدیلیوں سے منسلک تھے۔
جبکہ متعدد ذائقوں کا استعمال 64.3 فیصد میں تبدیلیوں سے منسلک تھا۔ میٹھے ذائقوں نے 2.9 فیصد اور پودینہ یا مینتھول 0.9 فیصد کو متاثر کیا۔