سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پبلک آفرنگ ریگولیشنز 2017 میں ترامیم کردیں۔
ایس ای سی پی اعلامیہ کے مطابق چھوٹے کاروباروں کے لیے آئی پی او کی شرائط میں مزید نرمی کردی گئی ہے۔ شراکت داری اور ایل ایل پیز اب سابقہ منافع بخش ریکارڈ کی بنیاد پر آئی پی او کے اہل ہوں گے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ کاروبار کمپنی بننے سے پہلے کی مالی کارکردگی کو آئی پی او اہلیت کیلئے استعمال کرسکیں گے۔ مستحکم کاروبار اب اسٹاک مارکیٹ سے سرمایہ حاصل کرنے کے بہتر مواقع حاصل کرسکیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے آڈٹ اور لاک اِن کی شرائط برقرار رکھی گئی ہیں، اسپانسرز کے حصص لسٹنگ کے بعد دو سال تک لاک اِن رہیں گے۔