• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے پاکستان میں مقیم مہاجرین کی 12 نشستوں سے متعلق قرار داد منظور کر لی

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی۔فوٹو: فائل
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی۔فوٹو: فائل

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے پاکستان میں مقیم مہاجرین کی 12 نشستوں سے متعلق قرار داد منظور کر لی۔ 

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کشمیری مہاجرین کی نمائندگی ایک تاریخی اور آئینی حقیقت ہے، انتخابی پیچیدگیاں دور کرنا اور سیاسی جماعتوں کے لیے قابل قبول بنائے جانے کے لیے ضروری اصلاحات اسمبلی کے ذریعے کی جا سکتی ہیں۔ 

قرارداد کے متن کے مطابق آئینی اصلاحات عوام کے منتخب نمائندوں کا خصوصی اختیار اور مینڈیٹ ہیں۔ 

مزید کہا گیا ہے کہ اصلاحات کا معاملہ قانون ساز اسمبلی پر چھوڑا جائے۔ سیاسی جماعتوں، بار ایسوسی ایشنز، بار کونسل سول سوسائٹی اور آئینی ماہرین کی مشاورت سے مشاورتی عمل شروع کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید