ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمی ہو گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 1 ہزار 469 روپے سستا ہو گیا۔
اس کمی کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 323 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14.68 ڈالرز کی کمی سے 4453 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔