پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس اس 1 ہفتے میں 2 فیصد گرا ہے۔
رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3484 پوائنٹس کی کمی سے 170478 ہو گیا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 4381 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 174172 اور کم ترین سطح 169790 رہی۔
حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 3.11 ارب شیئرز کے سودے 136 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری ہفتےمیں 237 ارب روپے کم ہو کر 18928 ارب روپے ہو گئی۔