• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کاروباری ہفتہ شدید منفی رہا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ کاروباری ہفتے میں شدید منفی رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس ریکارڈ 16089 پوائنٹس منفی رہا، 100 انڈیکس 1 ہفتے میں 10566 پوائنٹس کم ہو کر 157496 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 10217پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 161476 رہی جبکہ کم ترین سطح 151258 رہی۔

بازار میں اس 1 ہفتے میں 3.28 ارب شیئرز کے سودے 181 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 1231 ارب روپے کم ہو کر 17698 ارب روپے ہو گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید