• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026ء کے لیے گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں نمایاں اضافے کی تجویز دے دی۔

دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 27.32 فیصد کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے، یہ اضافہ گلگت بلتستان کے رواں مالی سال کے نظرِ ثانی ترقیاتی بجٹ میں تجویز کیا گیا ہے۔

رواں مالی سال کے اصل ترقیاتی بجٹ کے مقابلے گلگت بلتستان کے لیے 5.26 فیصد اضافہ بنتا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ 39 ارب روپے سے زائد تجویز کیا گیا ہے، جبکہ رواں مالی سال گلگت بلتستان کا نظرِ ثانی ترقیاتی بجٹ 30 ارب 67  کروڑ روپےمختص ہے۔

رواں مالی سال گلگت بلتستان کے لیے 37 ارب 10 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا تھا، آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کے لیے بلاک الوکیشن/اے ڈی پی کی مد میں 23 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کے لیے وزیرِ اعظم کےخصوصی پیکیج کے تحت 4 ارب روپے، نلتر ہائیڈرو پاور کے 16 میگا واٹ منصوبے کی تعمیر کے لیے 2  ارب 20 کروڑ روپے، جی بی میں مختلف سائٹس پر سولر پلانٹس منصوبے کے لیے 1 ارب 71 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں ریجنل گرڈ کے قیام کے منصوبے کے لیے 1 ارب روپے، جبکہ نکاسیٔ آب، سڑکوں، پانی فراہمی اور اسپتالوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے بھی فنڈز تجویز کیے گئے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید