ترقیاتی بجٹ 27-2026ء کے معاملے پر نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں سینیٹر شیری رحمان، نوید قمر، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر جام خان شورو موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق دوران ملاقات پی پی قیادت نے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تحفظات ظاہر کیے۔
ذرائع کے مطابق دوران ملاقات جام خان شورو نے نائب وزیراعظم کو بریفنگ دی جبکہ نائب وزیراعظم نے پی پی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔