• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک ہزار 525 پوائنٹس کی کمی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار منفی رجحان میں رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک ہزار 525 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 68 ہزار 953 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 928 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 65 کروڑ شیئرز کے سودے 22 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 178 ارب روپے کم ہوکر 18 ہزار 749 ارب روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 478 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید