• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس انمول عرف پنکی کیخلاف مقدمہ قتل کا مضبوط عبوری چالان پیش کرنے میں ناکام

سندھ پولیس منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف مقدمہ قتل کا مضبوط عبوری چالان پیش کرنے میں ناکام ہوگئی۔

پنکی کی سزا یقینی بنانے پر مامور سرکاری وکیل عارف سیتائی خود پنکی کا دفاع کرنے پر مجبور ہوگئے، پولیس کا چالان اڑا کر رکھ دیا، اعتراضات کی لائن لگادی۔

انہوں نے کہا کہ قتل کے واقعے اور مقدمے کے اندرج میں ایک ماہ کا فرق ہے، پولیس نے نہ متوفی کی شناخت کا بندوبست کیا، نہ جائے وقوع اور گردونواح کی سی سی ٹی ویڈیو حاصل کی۔

سرکاری وکیل نے مزید کہا کہ یہ ڈیجیٹل شواہد مرنے والے اور ملزمہ کے منشیات ڈیلرز سے رابطے ثابت کرنے کے لیے اہم تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے کوشش ہی نہیں کی کہ آزاد چشم دید گواہان کا بندوبست کرتا، ایسے گواہوں کے بیان بہت اہم تھے، جنہوں نے مقتول کو ملزمہ کے کارندوں سے ملتے یا منشیات خریدتے دیکھا ہو۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ مقتول کے جسمانی اعضا کے نمونوں کی کیمیکل جانچ کی رپورٹ آنا باقی ہے، موجودہ تفتیش نامکمل ہے، تفتیش مکمل ہونے اور فارنزنک رپورٹس آنے کے بعد حتمی چالان پیش کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید