منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کن کن بیماریوں میں مبتلا ہیں؟ آئی جی جیل خانہ جات نے بتادیا۔
آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق انمول عرف پنکی کا سینٹرل جیل کراچی میں طبی معائنہ کیا گیا، ڈاکٹروں نے اُن کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج انمول عرف پنکی کو ایس آئی یو ٹی نہیں لے جایا گیا، ملزمہ نے گردوں میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔
آئی جی جیل خانہ جات نے مزید کہا کہ ایس آئی یو ٹی میں معائنے کےلیے جانا تھا، سیکیورٹی کےلیے خط بھی لکھا تھا، جیل کے ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد حالت تسلی بخش قرار دی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ضرورت محسوس ہوگی تو اسپتال ضرور لے جایا جائے گا، پنکی کے پہلی مرتبہ میڈیکل معائنے میں گردوں کی تکلیف سامنے آئی تھی۔
آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ پنکی آنکھوں اور معدےکے امراض میں بھی مبتلا ہے، ملزمہ کو دمہ ہے اور وہ انہیلر بھی استعمال کرتی ہے۔