• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس کا تعلیمی اداروں میں منشیات کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ

کراچی پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈی آئی جی کراچی نے ضلع جنوبی کے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو خط لکھ کر اینٹی ڈرگ کمیٹیاں بنانے کی سفارش کردی۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کی تعلیمی اداروں میں دستیابی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے، والدین کی رضامندی سے طلبا کی اسکریننگ کی جائے، یہ ڈیٹا خفیہ رکھا جائے۔

ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ اس پالیسی کا مقصد سزا دینا نہیں، بروقت نشاندہی کر کے علاج اور بحالی کو یقینی بنانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید