پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی دیکھی گئی، پی ایس ایکس 100 انڈیکس 1376 پوائنٹس اضافے سے 170330 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں 76 کروڑ شیئرز کے سودے 27 ارب روپے میں ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 158 ارب روپے بڑھ کر 18908 ارب روپے ہوگئی۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 1712 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 22 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 953 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔