حالیہ ایران امریکا کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خام تیل 2 فیصد تک مہنگا ہو گیا۔
برینٹ کروڈ کی قیمت 2 فیصد اضافے کے ساتھ 93 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔
ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 90 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔
مربن 88 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔