وفاقی حکومت نے بجٹ 27-2026ء عاشورہ محرم سے قبل منظور کروانے کا ہدف بنالیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں بجٹ اجلاس 12 جون سے منظوری تک بلاتعطل چلانے کا فیصلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت عاشورہ محرم سے قبل بجٹ کی منظوری لینے کی کوشش کرے گی، 23 یا 24 جون تک بجٹ منظور کروانے کا ہدف ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس کے دوران ہفتے اور اتوار کی چھٹی بھی نہیں کی جائے گی بلکہ اجلاس بلاتعطل جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق اگر عاشورہ سے قبل بجٹ منظور نہ ہوسکا تو عاشورہ کے سوا کوئی چھٹی نہیں ہوگی، ضمنی گرانٹس عاشورہ کی چھٹیوں کے بعد منظور کروائی جائیں گی۔