آج ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4300 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10گرام سونے کی قیمت 3687 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 43 ڈالرز کم ہو کر 4050 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔