آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں برتری حاصل کر لی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میر پور، کوٹلی اور بھمبر میں قائم 13 حلقوں پر پیر کو ووٹنگ ہوئی، 5 بجے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کے لیے ایک گھنٹہ اضافی دیا گیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوا۔
میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آ گئے ہیں جن کے مطابق 9 حلقوں پر مسلم لیگ ن اور 4 حلقوں پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 1 میر پور 1، حلقہ ایل اے 4 میر پور 4، حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1، حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2، حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3، حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2، حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4، حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5، حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 سے ن لیگ کامیاب ہوئی ہے۔
حلقہ ایل اے 2 میر پور 2، ایل اے 3 میر پور 3، حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 اور حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی۔