امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کی کرپٹو منصوبوں کے ذریعے کمائی کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان نے جنوری 2025ء سے اپنے کرپٹو منصوبوں، بشمول ورلڈ لبرٹی فنانشل، ٹرمپ میم کوائن اور دیگر کمپنیوں کے ذریعے کم از کم 2.3 ارب ڈالرز کمائے۔
ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے 10 لاکھ سے زائد سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر تقریباً 2.3 ارب ڈالرز کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
بھاری نقصانات پر سرمایہ کاروں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔