• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بجٹ پیش کرنے جا رہے ان کی کارکردگی کیا رہی ہے؟ اسد عمر

سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر—فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ سوال ہونا چاہیے کہ جو بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں ان کی کارکردگی کیا رہی ہے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے بدترین کارکردگی کبھی کسی حکومت کی نہیں ہوئی۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں سرمایہ کاری 50 سال کی کم ترین سطح پر ہے۔

سابق وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ جب جہاز خریدے جاتے ہیں تو اس وقت آئی ایم ایف انہیں نہیں روکتا جبکہ جو شخص بس میں سفر کرتا ہے اسے بھی ٹیکس دینا پڑتا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اس بجٹ میں حکومت 1 ہزار 500 ارب کا ٹیکس وصول کرنے جا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 113 روپے کر دی ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام پر ٹیکس لیوی صفر کر دی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید