• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر یقینی کی صورتحال میں معیشت ترقی نہیں کرسکتی، اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ محکمہ توانائی میں ایک قدم بھی حکومت کی مرضی کے بغیر نہیں بڑھا سکتے۔

ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ غیر یقینی کی صورتحال میں معیشت ترقی نہیں کرسکتی ہے، گیس اور بجلی میں کسی کی اجارہ داری قائم نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کےالیکٹرک کی 20 سال قبل نجکاری ہوئی اس کے باوجود اربوں کی سبسڈی دی گئی، انڈسٹریل اسٹرکچر تبدیل کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرے گا۔

سابق وفاقی وزیر مزید نے کہا کہ جہاں مختلف خیالات کے لوگ ہوتے ہیں وہاں جمہوریت کے بغیر نظام نہیں چل سکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھے گا، صرف گارمنٹس کی پراڈکٹ ایکسپورٹ کرکے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ 1960کے اسٹرکچر کے ساتھ 2025 میں ترقی ممکن نہیں، پاکستان وہ پروڈیوس نہیں کر رہا، جو دنیا کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید