پنجاب کے ضلع ڈی جی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ایک ملزم تقریباً 80 فٹ بلند کھجور کے درخت پر چڑھ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے درخت پر چڑھنے کے بعد نیچے اترنے سے انکار کر دیا، جس پر اسے بحفاظت اتارنے کے لیے ریسکیو ٹیم کو طلب کیا گیا۔
حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ملزم کو نیچے لانے کی کوشش کی، تاہم اس نے ریسکیو ٹیم کے ساتھ بھی مزاحمت جاری رکھی۔ صورتحال طویل ہونے پر متعلقہ اداروں نے درخت کو کاٹنے کا فیصلہ کیا۔
پولیس کے مطابق درخت کٹنے کے بعد ملزم ایک شاخ سمیت زمین پر آ گرا، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔