• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ کا ٹیکس پیئر، ایف بی آر ڈیٹا میں سقم کی نشاندہی کا نظام لانے کا اعلان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس پیئر کے اندراج کردہ ڈیٹا اور ایف بی آر ڈیٹا میں سقم کی نشاندہی کےلیے خود میکانزم لارہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سقم نظر آنے پر ٹیکس دہندگان کی گزشتہ ہسٹری، سقم کی نوعیت کی بنیاد پر سسٹم آفر طے کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکس پیئر کو آئرس پورٹل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا، جو ٹیکس پیئر اس آفر کو قبول کرے گا، گوشوارے درست کرے گا اور رقم ادا کرے گا اس کی کارروائی مکمل تصور ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ تھرڈ پارٹیز ایف بی آر کے سینٹرل ڈیٹا کے ساتھ ٹرانزکشنز کا ڈیٹا شیئر کرتی رہیں گی، یہ ڈیٹا افسران کی نگرانی میں مکمل ڈیجیٹل سسٹمز میں پراسس ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ جائیداد رجسٹری، گاڑی رجسٹریشن، بینک ڈیٹا اور یوٹیلٹی ریکارڈ کو یکجا کر کے ٹیکس پیئرز رسک پروفائل تیار کرنے کا آغاز ہوچکا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو یہ اندازہ لگانے کی ضرورت نہیں کہ کون گوشوارے درست جمع کروارہا ہے، ایف بی آر کو خفیہ معلومات، شکایت یا موقعہ پر معائنہ کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کو صرف یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا ڈیکلیئر کیا گیا ہے اور ڈیٹا میں ظاہر ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید