وزیراعظم شہباز شریف نے جلد امریکا ایران معاہدہ ہونے کی تصدیق کردی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ امن معاہدے کے متن پر اتفاق ہوگیا ہے۔ پاکستان اب اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں فریقین کے ساتھ مل کر کام کر رہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ثالثی کوششوں کے دوران امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی خواہش رکھنے والوں کی جانب سے مسلسل غلط معلومات کی مہم سے پوری طرح آگاہ ہیں، امن اب پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔