پیٹرول پر لیوی میں کمی کر دی گئی، جبکہ ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے۔
13 جون (آج) سے پیٹرول پر لیوی میں فی لیٹر 9 روپے 24 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز کے مطابق پیٹرول پر لیوی 116 روپے 8 پیسے سے کم کر کے 106 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل پر لیوی میں 8 روپے 67 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 44 روپے 59 پیسے سے بڑھا کر 53 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز کے مطابق مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔