• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس سے 223 زندہ جنگلی جانور برآمد

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

دبئی کسٹمز نے دبئی ایئر پورٹ پر 1 لاوارث سوٹ کیس سے 223 زندہ جنگلی جانور برآمد کر کے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

حکام کے مطابق سوٹ کیس میں چھپائے گئے جانوروں میں چھپکلیاں، سانپ، بچھو اور مینڈک شامل تھے۔

جانوروں کو غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، تاہم دبئی کسٹمز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں قبضے میں لے لیا۔

دبئی کسٹمز کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی جنگلی حیات کے تحفظ اور نایاب و خطرے سے دو چار انواع کی غیر قانونی تجارت کے خلاف جاری اقدامات کا حصہ ہے۔

 حکام نے کہا ہے کہ جانوروں کی مناسب دیکھ بھال کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید