• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 ہزار تنخواہ والوں پر کوئی ٹیکس نہیں، 50 ہزار سے 1 لاکھ تک 1 فیصد ٹیکس ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ : فائل فوٹو
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ : فائل فوٹو 

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جس کی تنخواہ 50 ہزار تک ہے اس پر کوئی ٹیکس نہیں ہے، جس کی 50 ہزار سے ایک لاکھ تک ہے اس پر ایک فیصد ٹیکس ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بزنس سیکٹر کو سہولیات دی گئی ہیں، سپر ٹیکس ختم کیا گیا ہے، دکانداروں کو مشاورت کے بعد ٹیکس نیٹ کے اندر لائے ہیں، یہ بجٹ مزدور، خواتین، غریب آدمی ، بزنس سیکٹر، ریلیف کا بجٹ ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ جماعت اسلامی والے ہمارے بھائی ہیں، ان حالات میں اس سے بہتر بجٹ کیسے آسکتا تھا، جماعت اسلامی کو اگر تحفظات ہیں، شیڈو بجٹ لے کر آئیں، وزیراعظم تک ان کی آواز پہنچاؤں گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات ملتوی یا آگے بڑھانے کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ہونا چاہیے۔ یہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا مینڈیٹ ہے، وہ اس پر کیا رائے قائم کرتے ہیں، جو تمام سیاسی پارٹیاں اس سے متعلق رائے قائم کریں گی ہم اس کے مطابق چلیں گے۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ خیر رکھے، امریکا ایران معاملے پر پاکستان کو بڑی عزت ملی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید