ایران اور امریکا کے معاہدے کے اثرات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 3487 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 75 ہزار 887 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 75 ہزار 836 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 76 ہزار 917 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 72 ہزار 399 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔