• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی سے شیئر کیے گئے اور پیش کیے گئے بجٹ میں فرق ہے: ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے شیئر کیے گئے بجٹ اور پیش کیے گئے بجٹ میں فرق ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو کو رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر کی جانب سے بجٹ پر بریفنگ دی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بلاول بھٹو زرداری کو بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی سے جو بجٹ شیئر کیا گیا اور جو بجٹ پیش کیا گیا اس میں فرق ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ سے متعلق صورتحال واضح ہونے تک اپنا بجٹ خطاب مؤخر کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ٹیم حکومت سے جلد رابطہ کر کے بجٹ سے متعلق وضاحت طلب کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید