کراچی میں آئندہ 3 روز مطلع زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے اور جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔
شہرِ قائد میں آج درجۂ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج سے 20 جون تک جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ اور شکارپور میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ لاڑکانہ، سکھر اور دادو سمیت مختلف اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔